0
Sunday 30 Jun 2024 13:10

کسی کو کافر قرار دینا صرف ریاست کے پاس شرعی اختیار ہے،  طاہر اشرفی

کسی کو کافر قرار دینا صرف ریاست کے پاس شرعی اختیار ہے،  طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ لاہور پریس کلب میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنسز منعقد ہوں گی، انہوں نے کہا کہ علماء کرام انتہا پسندی کی سوچ کو مسترد کرتے ہیں، مقدسات کی توہین کرنیوالوں کیخلاف قانون حرکت میں آئیگا، کسی کو کافر قرار دینا صرف ریاست کے پاس شرعی اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان میں اقلیتوں کو حقوق دیئے گئے ہیں، ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان میں غیر مسلموں کے حقوق کو سلب نہ ہونے دیا جائے، بدقسمتی ہے کہ دین کا نام لیکر خواتین کی تعلیم پر بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ خواتین کو وراثت دینا اور تعلیم حاصل کرنا فرض ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے محرم الحرام میں مجالس اور کانفرنسز کرنے کی اجازت ہے، عزم استحکام پاکستان کے تحت قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جائے جبکہ عزم استحکام پاکستان پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات پر مذاکرات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ ملک میں قرضے کی بجائے سرمایہ کاری کروائی جائے۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ امریکی کانگرنس میں پاکستان کے متعلق قرارداد قابل مذمت و افسوس ہے، فلسطین میں بچوں اور عورتوں کی شہادتوں پر امریکہ خاموش ہے، امریکی قرارداد منظور کرکے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی ہے، اسمبلی میں پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے امریکی قرارداد کی مخالفت نہیں کی، ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والوں نے امریکی مخالف قرارداد کی حمایت کیوں نہیں کی، قرارداد میں فلسطین اور کشمیر کا بھی ذکر تھا۔
خبر کا کوڈ : 1144755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش