0
Saturday 29 Jun 2024 18:20

قیامت خیز گرمی سے کراچی میں 8 دن میں 968 اموات

قیامت خیز گرمی سے کراچی میں 8 دن میں 968 اموات
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں قیامت خیز گرمی اور کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ آٹھ دنوں کے دوران اموات کی تعداد 968 ہوگئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ 142 میتیں ایدھی فانڈیشن کے سرد خانے لائی گئیں۔ ایدھی فانڈیشن نے بتایا ہے کہ 27 جون کو 135، 26 جون کو 127، 25 جون کو 141، 24 جون کو 134، 23 جون کو 128، 22 جون کو 86 اور 21 جون کو 75 لاشیں غسل اور تکفین کے لیے لائی گئیں۔ کراچی میں شدید گرمی کے باعث سیکڑوں اموات واقع ہوئی ہیں، ان میں بے گھر اور لاوارث افراد بھی شامل ہیں۔ منشیات کے عادی افراد بھی بروقت طبی امداد نہ مل پانے پر لقمہ اجل بنے ہیں۔ ہیٹ ویو اور ہیٹ اسٹروک کی زد میں آنے والوں سے کراچی کے اسپتال بھرے پڑے ہیں، ڈائریا اور دیگر وباں کی زد میں آنے والے بھی اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1144613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش