0
Monday 1 Jul 2024 19:12

صرف فوجی حکومت کے ذریعے ہی غزہ پر قبضہ کیا جا سکتا ہے، بزالل اسموٹریچ

صرف فوجی حکومت کے ذریعے ہی غزہ پر قبضہ کیا جا سکتا ہے، بزالل اسموٹریچ
اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیر خارجہ "بزالل اسموٹریچ" نے کہا ہے کہ صرف فوجی حکومت کے ذریعے ہی غزہ پر قبضہ اور اس پٹی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عسکری سیٹ اپ حماس کو روک سکتا ہے۔ نتین یاہو کی کابینہ میں شامل اس انتہاء پسند وزیر کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے یک طرفہ اقدام کے جواب میں ہم ایک نئی یہودی بستی بناتے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حزب‌ الله کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں۔ بزالل اسموٹریچ نے اس بات کی وضاحت کی کہ اگر ہم جنگ میں جانے اور حزب‌الله کی صلاحیتوں کے خاتمے کے فیصلے کو ملتوی کرتے ہیں تو ہمیں اس کی بھاری قیمت چکانا و ہزاروں جانیں دینا پڑیں گی۔

واضح رہے کہ اس انتہاء پسند صیہونی وزیر کے بیانات ایسے وقت میں سامنے آ رہے ہیں جب اسرائیلی فوج کے کمانڈرز بار بار جنگ میں وسعت اور حزب‌ الله کے ساتھ تصادم کے نقصانات کے بارے میں خبردار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ آرمینیاء کی وزارت خارجہ نے دس روز قبل فلسطین کو آزاد و خود مختار ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ آرمینیاء کے علاوہ 3 دیگر یورپی ممالک بالترتیب سپین، سلوانیہ اور آئرلینڈ نے بھی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے جواب میں فلسطین کو خود مختار ریاست تسلیم کر لیا۔ اس حوالے سے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ بزالل اسموٹریچ، فلسطینی اتھارٹی کو روکنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔ حالانکہ صیہونی سکیورٹی ادارے، بزالل اسموٹریچ کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کو کمزور اور اس کا تختہ الٹنے کے نتائج سے خبردار کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1145019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش