0
Monday 1 Jul 2024 18:13

اسرائیل بحران میں ہے، یائیر لیپڈ

اسرائیل بحران میں ہے، یائیر لیپڈ
اسلام ٹائمز۔ صیہونی اپوزیشن لیڈر "یائیر لیپڈ" نے ایک بار پھر اپنی تقریر میں اسرائیلی وزیراعظم "بنیامین نتین یاهو" کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر یائیر لیپڈ نے کہا کہ حالیہ صیہونی کابینہ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور اب اپنے قیدیوں کی واپسی کے بغیر جنگ روکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اس وقت شدید بحران کا شکار ہے جس کا واحد حل نئے انتخابات ہیں جب کہ وسیع ہڑتالیں بھی ان چیلنجز سے نمٹنے میں سازگار ہیں۔ اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نتین یاہو کی کابینہ پاگل و ڈپریشن کا شکار ہے اور احتجاج ہی اس وقت اسرائیل کو بچا سکتا ہے۔ دوسری جانب کچھ ہی دیر قبل صیہونی جنگی کابینہ کے رکن "بنی گینٹز" نے کہا کہ نتین یاہو حالیہ حکمت عملی سے جنگ جاری نہیں رکھ سکتا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل میں نئے انتخابات کروائے جائیں۔ بنی گینٹز نے کہا کہ موجودہ صیہونی کابینہ جنگ کی صورت حال کو کنٹرول نہیں کر سکتی اس لئے اسے برطرف ہو جانا چاہئے۔

واضح رہے کہ غزہ میں جنگ، ایسی صورت حال میں جاری ہے جب اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج سے علیحدگی کی درخواستوں کا حجم گزشتہ 8 سالوں میں موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد تک پہنچ چکا ہے۔ اسرائیلی چینل 12 نے رپورٹ دی کہ صیہونی فوج میں رواں سال 900 کے قریب کیپٹن اور میجر رینک کے افسران نے ریٹائرمنٹ کے لیے درخواستیں دیں جب کہ گزشتہ برسوں میں یہ تعداد صرف 120 تک تھی۔ اِن فوجی افسروں کی ریٹارمنٹ کی درخواستیں صرف فوج کے لئے ہی چیلنج نہیں بلکہ یہ مسئلہ ساری صیہونی حکومت سے مربوط اور تشویش ناک ہے۔ ایک اور صیہونی عسکری ماہر "نیر دوری" کا کہنا ہے کہ اس وقت مشکل ترین کام اسرائیلی فوج میں افسران کو اہم عہدوں پر بچا کر رکھنا ہے کیونکہ گزشتہ مہینوں میں یہ بات سامنے آئی کہ افسران کی ایک بڑی تعداد صیہونی فوج کو چھوڑنا چاہتی ہے یا کم از کم ایسا کرنے کا سوچ رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش