0
Saturday 29 Jun 2024 17:59
قیدی نمبر 804 کو انہوں نے جوتیوں پر لکھ دیا

لوگ اپنے لیڈر کا نام ماتھے پر لکھتے ہیں یہ پاؤں کی جوتی پر لکھتے ہیں، عظمیٰ بخاری

صنم جاوید لوگوں کو ساتھ لے کر گئی اور آگ لگائی
لوگ اپنے لیڈر کا نام ماتھے پر لکھتے ہیں یہ پاؤں کی جوتی پر لکھتے ہیں، عظمیٰ بخاری
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری سمجھا، ہم ہمیشہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں لیکن یہ نہیں چاہتے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو پچھلے سپیکر تھے وہ تو مجھے بولنے ہی نہیں دیتے تھے، ہم سے زیادہ اپوزیشن کس کو کرنا آتی ہے آج ہم نے بتا دیا، قیدی نمبر 804 کو انہوں نے جوتیوں پر لکھ دیا، لوگ اپنے لیڈر کا نام ماتھے پر لکھتے ہیں یہ پاؤں کی جوتی پر لکھتے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کے تحفوں کو بیچا، میاں نوازشریف کو بار بار حکومت سے نکالا گیا، میاں نوازشریف کو اٹک قلعے میں بھیجا گیا لیکن ہم نے 9 مئی نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بغاوت کے پرچہ بھی بھگتے ہیں لیکن ہم نے 9 مئی نہیں کیا، یہ ہماری خاتون کو نشانہ بناتے ہیں، صنم جاوید لوگوں کو ساتھ لے کر گئی اور آگ لگائی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ابھی بھی سسٹم کے اندر ان کو سپورٹ مل رہی ہے جو ان کو نہیں ملنی چاہیے، ہم نے ان کے خلاف کوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا، انہوں نے جو کیا ہے وہ بھگت رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1144612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش