0
Saturday 29 Jun 2024 17:50

پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر 2 اجلاس، اپوزیشن کی ڈیفینیشن بل کیخلاف علامتی قرار داد منظور

پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر 2 اجلاس، اپوزیشن کی ڈیفینیشن بل کیخلاف علامتی قرار داد منظور
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر 2 اجلاس، اپوزیشن نے ڈیفینیشن بل کیخلاف علامتی قرارداد منظور کر لی۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے اسمبلی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا، اپوزیشن ارکان اسمبلی بائیکاٹ کر کے ایوان سے باہر چلے گئے۔ سپیکر نے اپوزیشن کے کٹ موشن پر احتجاج سے ایوان کو آگاہ کر دیا۔ حکومتی ارکان کو ایسا نہیں کرنا چاہئے، کل ان سے بار بار کہتا رہا آج آپ نے یہ کر دیا۔  سپیکر ملک محمد احمد خان نے محکمہ پولیس کے سپلیمنٹری بجٹ میں کٹ موشن پر گلوٹین کا نفاذ کر دیا۔

دوسری جانب اپوزیشن نے علامتی اجلاس کا انعقاد کیا، علامتی اجلاس میں قاضی احمد اکبر نے ڈیفینیشن بل نامنظور کرنے کی قرارداد پیش کی۔ علامتی سپیکر پنجاب اسمبلی نے اراکین اسمبلی سے ہاتھ اٹھا کر ووٹ دینے کا کہا، تمام اراکین نے ہاتھ اٹھا کر ڈیفینیشن بل نامظور کرنے کی قرارداد منظور کرلی، علامتی سپیکر وقاص مان نے بل نامنظور ہونے کا علامتی اعلان کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 1144611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش