2
Thursday 20 Jun 2024 17:14

المنجی فاؤنڈیشن کے تحت کراچی میں اجتماعی قربانی کا انعقاد

المنجی فاؤنڈیشن کے تحت کراچی میں اجتماعی قربانی کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ المنجی فاؤنڈیشن کی جانب سے کراچی میں اجتماعی قربانی برائے مومنین کے سلسلے میں پانچ عدد گائیں قربان کی گئی اور تقریباً 24 من گوشت تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر المنجی فاؤنڈیشن کے رہنما مظہر جعفری نے کہا کہ غرباء، مساکین، بیواؤں اور یتیموں میں عیدالاضحٰی کے موقع پر قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ غربت و بے روزگاری کی وجہ سے عوام کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے، غربا و مساکین کو دو وقت کی سادہ خوراک بھی میسر نہیں، ان حالات میں اگر کوئی ان کیلئے قربانی کا اہتمام کرکے انہیں باعزت طریقے سے گوشت پہنچائے تو یہ مستحسن اقدام ہے، پریشان حال لوگوں کی خدمت سے روحانی سکون و اطمینان کیساتھ دنیا و آخرت کی کامیابی و خوشیاں مل جاتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1142785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش