0
Monday 24 Jun 2024 07:46
تجزیہ

اہران میں انتخابات

تازہ ترین صورتحال
متعلقہ فائیلیںتجزیہ
موضوع: جمہوری اسلامی ایران کے انتخابات کی تازی ترین صورتِ حال
مہمان:  سید حسام الدین مہاجری ( صحافی تہران )
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
 24 جون 2024
 
آیت اللہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کے بعد جمہوری اسلامی ایران میں ۲۸ جون کو اقبل از وقت صدارتی انتخابات ہورہےہیں، اس الیکشن مین چھ امیدوران حصہ لے رہے ہیں
 
ایران میں الیکشن کی سرگرمیاں عروج پر ہیں ، مناظرات اور الیکشن کمپین بھی چل رہی ہے سب سے پہلے اس ماحول کے بارے میں اور انتخابات کے جوش و جزبے کے حوالے سے ناظرین کو آگاہ کیا گیا
 
ان انتخابات میں رائج ایرانی سیاست کے حوالے سے اصلاح طلب اور اصول گرا کی نمائندگی کون کر رہاہے ؟ الیکشن میں ٹرن آؤٹ  کیا ممکن ہے؟
انتخابات کے نتیجہ میں اگر اصلاح طلب برسرکار آتے ہیں تو حکومت کی امریکہ اور روس کے حوالے سے کیا پالیسی ہو گی؟
 
شہید رئیسی ہی شہادت نے کس حد تک ایران کی ترقی اور عوامی خدمت کی رفتار کو موثر کیا ہے اور شہید کی ہمدردی کا ووٹ کس  امیدوار کے فائدے میں جا سکتا ہے ؟
 
ایرنی صدارتی انتخابات کے حوالے سے ایرانی صحافی سید  حسام الدین حسین مہاجری سے خصوصی گفتگو
اہم نکات:
ایران کے ہر چھوٹے بڑے شہر اور دیہاتوں میں صدارتی الیکشن کی گہما گہمی پورے عروج پہ ہے
تمام امیدوران بہت مہذب انداز میں اپنی اپنی الیکشن کمپیئن چلارہے
میڈیا پہ صدارتی امیدواران کے مناظرات نشر ہورہے ہیں
ان مباحثات میں کسی بھی امیدوار نے دوسرے امیدوار کی توہین نہیں کی
امیدواران بھی ان مباحثات میں اپنا اپنا پروگرام پیش کررہے ہیں
ایران میں عوام اپنا ووٹ امیدواران کے پروگرام اور منصوبے کی بنیاد پہ دیتے ہیں
ایران میں ہر دو گرہ اصلاح پسند یا اصول پسند ولایت فقیہ پہ یقین رکھتے ہیں
اسلامی انقلاب، ولایت فقیہ، رہبری پہ  ہر دو گروہ متفق ہیں ، فقط حکمت عملی پہ مختلف ہوسکتے ہیں
گزشتہ اداور میں جو صدور اصلاح پسند کے نام سے معروف ہیں وہ بھی سامراج دشمنی پہ یقین رکھتے ہیں
یہاں کوئی بھی امیدوار اپنی جیت کے لئے بیرونی مدد پہ یقین نہیں رکھتا
اس انتخابی مہم کا مشترک نعرہ " علم /پرچم زمین  پہ نہیں رہے گا" بہت اہمیت کا حامل ہے
 
خبر کا کوڈ : 1143349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش