0
Saturday 29 Jun 2024 15:54

کراچی، 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی، 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں محرم الحرام میں بغیر اجازت جلوس اور ریلی نکالنے پر پابندی عائد کردی گئی، جب کہ 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی میں محرم الحرام میں بغیر اجازت جلوس اور ریلی نکالنے پر پابندی سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق یکم محرم سے 10 محرم تک رہے گا، جب کہ 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ محرم کے دوران اسلحے کی نمائش اور ڈرون اڑانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1144593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش