0
Saturday 29 Jun 2024 13:14

پشاور، گیسٹ ہاؤس میں گیس لیکیج دھماکا، خواتین و بچوں سمیت کئی افراد جھلس گئے

پشاور، گیسٹ ہاؤس میں گیس لیکیج دھماکا، خواتین و بچوں سمیت کئی افراد جھلس گئے
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ یونیورسٹی ٹاؤن میں شیلٹن گیسٹ ہاؤس میں گیس لیکیج دھماکے کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت متعدد افراد جھلس گئے۔ ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال کے مطابق دھماکے کے 11 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے، جن میں سے 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ گیس لیکیج دھماکے میں مرد، خواتین اور بچے جھلسے ہیں۔ گیسٹ ہاؤس میں آگ لگنے اور چھت گرنے سے مزید زخمیوں کی بھی اطلاعات ہیں، جس پر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے تمام عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

اسپتال منتقل کیے گئے زخمیوں میں 5 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں۔ دوسری جانب زخمیوں کو نکالنے اور آگ بجھانے کے لیے ریسکیو 1122 کی کارروائی جاری ہے۔ دریں اثنا گیس لیکیج دھماکے کے 2 شدید زخمیوں کو برن اینڈ ٹراما اسپتال حیات آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ترجمان کے مطابق ایک خاتون اور مرد 80 فیصد جھلسے ہیں جس کی و جہ سے دونوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 1144541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش