0
Monday 1 Jul 2024 13:38

پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، بیرسٹر گوہر علی خان

پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، بیرسٹر گوہر علی خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، صرف عمران خان کا بلاک ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اختلاف رائے سب کا حق ہوتا ہے۔ ہم بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے چیزیں آگے لے کر جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کا کوئی فارورڈ بلاک نہیں صرف عمران خان بلاک ہے۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اختلاف سب کرتے ہیں اور اختلاف کرنا ہر شخص کا حق ہے۔ عمر ایوب واقعے کو شیر افضل مروت کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہے، اچھے لوگ اچھے الفاظ کا چناؤ کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1144966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش