0
Saturday 29 Jun 2024 16:44

کراچی میں سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کیلئے مکمل پابندی عائد

کراچی میں سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کیلئے مکمل پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے سمندری لہروں میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے پیش نظر سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کیلئے مکمل پابندی عائد کر دی، اس کا اطلاق کراچی کی حدود میں ہر جگہ ہوگا۔ کمشنر نے دفعہ 144 کے تحت پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، یہ پابندی 27 جولائی تک نافذ رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کراچی میں ساحل سمندر کے قریب بڑی اور خطرناک لہریں بن رہی ہیں، جس کے نتیجے میں سمندر میں نہانے والوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق علاقہ ایس ایچ او کو پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اختیار ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 1144598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش