0
Saturday 29 Jun 2024 12:35

کشمیریوں کو اس وقت کئی چیلنجوں کا سامنا ہے، رتن گپتا

کشمیریوں کو اس وقت کئی چیلنجوں کا سامنا ہے، رتن گپتا
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما رتن لال گپتا نے مقبوضہ علاقے میں جاری بدانتظامی اور ناقص حکمرانی پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق رتن لال گپتا نے ہیرا نگر کٹھوعہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا ہر علاقہ اس وقت مسائل و مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اس وقت کئی چیلنجوں کا سامنا ہے، پینے کے پانی کی قلت، بجلی کی عدم فراہمی اور صحت کی دیکھ بھال کی ابتر صورتحال نے لوگوں کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1144534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش