0
Friday 28 Jun 2024 20:13

عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے رہنماؤں کی اہم پریس کانفرنس

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں گرین ٹورازم نہیں گرین ٹیریرازم آیا ہے، جس کا مقصد جی بی کی زمینوں اور وسائل پر قبضہ کرنا ہے۔ سکردو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نجف علی، یوسف نمبردار، حسن شگری ایڈووکیٹ، سید نظر کاظمی اور شبیر مایار نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل پر قبضے ہو رہے ہیں۔ یہ گرین ٹورازم نہیں گرین ٹیریرازم ہے، جی بی کے مقامی آفیسرز کے ساتھ زیادتیاں ہو رہی ہیں۔ ڈی آئی جی فرمان علی کو گرین ٹورازم کے کہنے پر او ایس ڈی بنایا گیا ہے۔ گریڈ بیس کے آفیسر کی تذلیل ناقابل برداشت ہے، فرمان علی کو ڈی آئی جی کے عہدے پر بحال کیا جائے۔
 
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینا ہے تو بجلی، نیٹ اور پانی فراہم کیا جائے۔ پاکستان کو گلگت بلتستان کے عوام سے نہیں، یہاں کے قدرتی وسائل، معدنیات، جنگلات اور سیاحتی مقامات سے محبت ہے۔ گلگت بلتستان کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ جون میں بھی سکردو میں بدترین لوڈ شیڈنگ ریاست پر سوالیہ نشان ہے۔ گلگت بلتستان کا بجٹ منصفانہ تقسیم کیا جائے۔ گلگت بلتستان کا بجٹ عیاشیوں پر خرچ ہو رہا ہے، ٹھیکدار برادری کو جلد از جلد فنڈ ریلیز کیا جائے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1144405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش