0
Sunday 23 Jun 2024 09:06

 آئی ایم ایف اور آئی پی پیز کی غلامی میں اندھے حکمرانوں نے قوم کو اذیت میں مبتلا کررکھا ہے، انجینئر سخاوت علی 

 آئی ایم ایف اور آئی پی پیز کی غلامی میں اندھے حکمرانوں نے قوم کو اذیت میں مبتلا کررکھا ہے، انجینئر سخاوت علی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنما و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجینئر سخاوت علی سیال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین اس وقت عوام کی ترجمانی کررہی ہے۔ مہنگے آئی پی پیز معاہدوں اور آئی ایم کے معاہدوں کی وجہ سے قوم کو مہنگی بجلی دی جارہی ہے۔ آئی ایم ایف اور آئی پی پیز کی غلامی میں اندھے حکمرانوں نے قوم کو اذیت میں مبتلا کررکھا ہے۔ بڑے شہروں میں 8 سے 10 اور چھوٹے شہروں میں 12 سے 15 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی سے نئے انداز میں قوم کو لوٹنے کا پلان بجٹ 2024 کے ذریعے دیا گیا ہے جس میں کہیں پر بھی اشرافیہ اور حکومت کے اخراجات کو کم کرنے کی بات نہیں کی گئی۔ بیوروکریسی کو چھوٹی گاڑیوں سے بڑی گاڑیاں چھوٹے گھروں سے بنگلوں اور مفت بجلی پیٹرول مہیا کیا جارہا ہے لیکن قوم کا ہر طرف سے خون نچوڑا جارہا ہے۔ تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکس بڑھایا جارہا ہے جو ظلم اور ناانصافی ہے ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے، اب عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنوبی پنجاب اور ملتان کے باشعور شہریوں سے اپیل کرتے ہیں وہ کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہوںوہ اپنی بساط کے مطابق آواز بلند کریں۔ 
خبر کا کوڈ : 1143293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش