0
Saturday 29 Jun 2024 12:06

اپوزیشن کی ہلڑ بازی، سپیکر پنجاب اسمبلی کا ایتھکس کمیٹی بنانے کا اعلان

اپوزیشن کی ہلڑ بازی، سپیکر پنجاب اسمبلی کا ایتھکس کمیٹی بنانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے گزشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے ہاؤس میں ہلڑبازی اور غیر شائستہ نعروں کے بعد ایتھکس کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان کی کارروائی کے دوران ہلڑ بازی اور ہنگامہ آرائی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ اختلافی امور پر بات کرنے اور اخلاقی حدود سے باہر نکل جانے میں بہت فرق ہے۔ بات بڑھتے بڑھتے گالیوں تک پہنچ گئی۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاملے میں اظہارِ خیال کے دوران اپنا موقف بیان کرنے پر متوجہ رہنا چاہیے۔ اس حوالے سے جمہوری اقدار کی پاسداری لازم ہے۔ پنجاب اسمبلی کے سپیکر نے ارکان سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی معاملے پر نعرے لگا کر ایک دوسرے کو مشتعل کرنے سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں نظم و ضبط ہر حال میں برقرار رکھوں گا۔
خبر کا کوڈ : 1144526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش