QR CodeQR Code

المنجی فاؤنڈیشن کے تحت کراچی میں اجتماعی قربانی کا انعقاد

20 Jun 2024 17:14

اپنے بیان میں مظہر جعفری نے کہا کہ غربت و بے روزگار ی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے، غربا و مساکین کو دو وقت کی سادہ خوراک بھی میسر نہیں، ان حالات میں اگر کوئی ان کیلئے قربانی کا اہتمام کرکے انہیں باعزت طریقے سے گوشت پہنچائے تو یہ مستحسن اقدام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ المنجی فاؤنڈیشن کی جانب سے کراچی میں اجتماعی قربانی برائے مومنین کے سلسلے میں پانچ عدد گائیں قربان کی گئی اور تقریباً 24 من گوشت تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر المنجی فاؤنڈیشن کے رہنما مظہر جعفری نے کہا کہ غرباء، مساکین، بیواؤں اور یتیموں میں عیدالاضحٰی کے موقع پر قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ غربت و بے روزگاری کی وجہ سے عوام کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے، غربا و مساکین کو دو وقت کی سادہ خوراک بھی میسر نہیں، ان حالات میں اگر کوئی ان کیلئے قربانی کا اہتمام کرکے انہیں باعزت طریقے سے گوشت پہنچائے تو یہ مستحسن اقدام ہے، پریشان حال لوگوں کی خدمت سے روحانی سکون و اطمینان کیساتھ دنیا و آخرت کی کامیابی و خوشیاں مل جاتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1142785

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1142785/المنجی-فاؤنڈیشن-کے-تحت-کراچی-میں-اجتماعی-قربانی-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org