0
Wednesday 26 Jun 2024 20:36

وادی کشمیر میں سالانہ عید غدیر کانفرنس کا انعقاد

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

سرینگر کے مضافاتی علاقہ گنڈ حسی بھٹ کے جامعہ علمیہ امام رضا (ع) میں انجمن صدائے حسینی کی جانب سے سالانہ عید غدیر کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں ملک کے سرکردہ شیعہ اور سنی علماء اور دانشوروں اور اسلامی اسکالروں نے شرکت کی۔ علماء نے عید غدیر کے فلسفے اور حضرت رسول خدا (ص) کے اعلان غدیر کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ ساتھ ہی انہوں نے دنیا میں انتشار کے بجائے آپسی اتحاد اور محبت پر زور دیا۔ یہ کانفرنس دن بھر جاری رہی۔ کانفرنس میں علماء کرام، سماجی ماہرین، طلباء، پروفیسرز، صحافی حضرات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں بھارت سے آئے ہوئے عالم دین مولانا محمد قاضی عسکری، مولانا شیخ غلام رسول نوری، مولانا غلام حسین متو، مولانا یاسین احمد، مولانا خاتم علی، مولانا شبیر علی وارثی، مولانا سید محمد ہادی سمیت مختلف شخصیات نے خطاب کیا اور غدیر کی اہمیت اور افادیت پر زور دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امام علی (ع) کی ولایت ہی ہماری نجات کا راستہ ہے اور غدیر ایک جامع نظام ہے، جس نے مسلمانوں کو ایک مرکز کی طرف آنے کی دعوت دی ہے۔ مقررین نے کہا کہ غدیر جہاں اکمال دین و اتمام نعمات کا دن ہے وہی بعض لوگ پیغمبر اکرم (ص) اور دین اسلام سے نااُمید ہوئے کیونکہ پیعمبر اسلام (ص) کے اعلان سے مشرکین کی سازشوں پر پانی پھیر گیا۔ کانفرنس کا اہتمام معروف مذہبی اور فلاحی تنظیم انجمن صدائے حسینی نے کیا تھا۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض مجتبٰی علی شجاعی نے انجام دیئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1143961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش