0
Sunday 30 Jun 2024 17:45

کراچی،بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف لیاری والے سڑکوں پر نکل آئے

کراچی،بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف لیاری والے سڑکوں پر نکل آئے
اسلام ٹائمز۔ بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف لیاری کراچی کے مکین سڑکوں پر نکل آئے، لیاری بچاؤ تحریک کی کال پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ لیاری بچاؤ تحریک کی کال پر نکالی گئی احتجاجی ریلی لیاری سے کراچی پریس کلب پہنچی، ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں لیاری کے مکینوں خواتین، بزرگ بچوں اور نوجوانوں، سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور تاجروں نے شرکت کی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھی ریلی میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ لیاری میں طویل لوڈشیڈنگ سے مکینوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے، حکومت لیاری میں جاری طویل لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے۔ لیاری کے مکینوں کے مطابق لیاری کے مختلف علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے لیاری کے مکین شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا شکار ہیں۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ گھروں پر مریض اور برزرگ افراد شدید اذیت کا شکار ہیں، رات کے اوقات میں کی جانے والی بھیانک لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے، بجلی کمپنی کا غیر انسانی رویہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ لیاری کے صارفین کو 300 یونٹ تک بجلی مفت مہیا کی جائے، گزشتہ 15 سال کے دوران لیاری کے عوام کو بھیجے گئے اوور بل ختم کئے جائیں۔ کراچی پریس کلب کے باہر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے لیاری کے سماجی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ہیٹ ویو میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی ایف آئی آر کے الیکٹرک کے سی ای او کے خلاف کاٹی جائے اور لواحقین کو ہرجانہ دیا جائے۔ لیاری بچاؤ تحریک کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ مطالبات کی عدم منظوری اور لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آنے پر بلوں کی ادائیگی روک دی جائیگی اور بجلی کے میٹرز کو نذر آتش کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1144796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش