0
Saturday 29 Jun 2024 16:50

رواں مالی سال وفاق نے سندھ میں جاری 16 منصوبوں کیلئے کوئی رقم جاری نہیں کی

رواں مالی سال وفاق نے سندھ میں جاری 16 منصوبوں کیلئے کوئی رقم جاری نہیں کی
اسلام ٹائمز۔ وفاق نے سندھ میں چلنے والے 16 منصوبوں کیلئے رواں مالی سال کوئی رقم جاری نہیں کی، جس کی وجہ سے ان منصوبوں پر کام سست روی کا شکار ہوگیا۔ محکمہ خزانہ سندھ کے مطابق مالی سال 24-2023ء میں وفاق نے پی ایس ڈی پی کی مد میں اربوں روپے جاری کرنے تھے، وفاق کی جانب سے رقوم جاری نہ کرنے کے حوالے سے محکمہ خزانہ سندھ نے تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ وفاق نے 16 مختلف منصوبوں میں کوئی رقم جاری نہیں کی ہیں، ان میں سائٹ انڈسٹریل کراچی کی از سر نو بحالی کے منصوبے کیلئے ڈھائی ارب روپے جاری کرنے تھے، روہڑی گڈو بیراج ایم-5 انٹر چینج کیلئے 4 ارب روپے میں سے کوئی رقم جاری نہیں ہوئی ہے۔ وفاق کو ٹنڈوالہیار سے ٹنڈو آدم سڑک کیلئے 2 ارب روپے جاری کرنے تھے، مہران ہائی وے نواب شاہ سے رانی پور کیلئے 4 ارب میں کوئی رقم جاری نہ ہو سکی۔

وفاق کی جانب سے نیشنل ہائی وے این-5 کیلئے 3 ارب روپے جاری نہ ہو سکے، واٹر فلٹریشن پلانٹ اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے 5، 5 کروڑ روپے جاری نہ ہو سکے۔ اسی طرح وفاق نے سندھ کوسٹل ہائی وے کے 36 کلومیٹر حصے کیلئے 2 ارب روپے جاری نہیں کئے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے اسکولز کی تعمیر و مرمت کیلئے 2 ارب جاری نہیں ہوئے، وفاق سیلاب سے متاثرہ مکانات کی تعمیر کیلئے ڈھائی ارب روپے بھی جاری نہ کر سکا۔ محکمہ خزانہ سندھ کا کہنا ہے کہ فنڈز نہ ملنے کے سبب ان منصوبوں پر کام مزید التواء کا شکار ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1144599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش