0
Wednesday 26 Jun 2024 21:50

ملتان، ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ، انجینئر سخاوت علی کی شرکت 

ملتان، ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ، انجینئر سخاوت علی کی شرکت 
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر ملتان حامد علی سندھو کی زیرصدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس سٹی پولیس آفیسر صادق علی سمیت ضلعی امن کمیٹی کے ممبران بشمول مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کے صوبائی صدر انجینئر سخاوت علی سیال، سید علی رضا گردیزی، خاور حسنین بھٹہ، حاجی مظہر جاوید، سید علی اصغر نقوی، قاری فاروق خان سعیدی، زاہد بلال قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے محرم الحرام کے حساس مقامات کی نشاندہی کی گئی اور ان کے حل کے لیے اپنا اپنا موثر کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کہا گیا ہے محرم الحرام کے موقع پر مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں اس حوالے سے تمام ادارے اپنا اپنا کام محرم سے پہلے مکمل کریں۔ 
خبر کا کوڈ : 1144021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش