0
Saturday 29 Jun 2024 11:24

جنیوا، تارکین وطن کشمیریوں کا بھارت کیخلاف احتجاجی کیمپ

جنیوا، تارکین وطن کشمیریوں کا بھارت کیخلاف احتجاجی کیمپ
اسلام ٹائمز۔ یورپ میں بسنے والے تارکین وطن کشمیریوں نے جنیوا میں جاری اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 56 واں اجلاس کے موقع پر کونسل کے ہیڈکوارٹر کے سامنے بھارت کیخلاف احتجاجی کیمپ لگایا۔ کیمپ میں کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے جنیوا میں موجود کشمیری نمائندوں اور یورپ بھر سے کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور جموں و کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر کشمیری نمائندوں نے کیمپ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے اور کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے پیدائشی حق، حق خودارایت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مقررین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق ان کا حق خودارادیت دلانے کے لیے کردار ادا کرے۔ مقررین نے بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے ہر فورم پر بے نقاب کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے کشمیری رہنمائوں الطاف حسین وانی، شمیم شال، سردار امجد یوسف، ایڈو کیٹ پرویز شاہ، غزالہ حبیب، ڈاکٹر ولید رسول اور ماریہ اقبال ترانہ نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 1144519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش