0
Wednesday 26 Jun 2024 20:31

ملک میں وافر بجلی موجود، کراچی میں 18 گھنٹے لائٹ نہیں ہے، مصطفیٰ کمال

ملک میں وافر بجلی موجود، کراچی میں 18 گھنٹے لائٹ نہیں ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی وافر مقدار میں موجود ہے، اس گرمی میں کراچی میں 18 گھنٹے لائٹ نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کل بھی وزیراعظم اور ان کے وفد کے ساتھ میٹنگ ہوئی، بجٹ پر ایم کیو ایم نے فلور پر ایشوز اٹھائے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم حقیقت سے دور کی بات نہیں کریں گے، سو دن میں مہنگائی کم ہوئی ہے۔ اسٹاک ایکسچینج میں بہتری آئی ہے۔ حکومت نے یہ بات صاف کہی کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا لازمی ہے۔ یہ ایک مثبت بات ہے کہ کچھ مبہم نہیں۔ مصفطیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ یہ روایتی بجٹ ہے، پاکستان کے بڑے معاشی اور ابنارمل مسائل ہیں۔ اس ابنارمل صورتحال میں روایتی بجٹ لایا گیا۔ ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ٹیکس پر بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جو لوگ پہلے سے ٹیکس دے رہے تھے ان پر مزید ٹیکس لگ گیا، اس سے لوگوں کے بزنس اثر انداز ہوں گے، کاروبار بند ہوں گے، اسٹیشنری، دودھ اور اسٹنٹ پر ٹیکس پر ہم نے اعتراض اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر 77 ہزار ارب روپے قرضہ ہے، حکومت سمجھتی ہے یہ قرض ٹیکس لگا کر اتارا جائے گا، لوگ اس وقت ٹیکس دیں گے جب ان کو سہولتیں دی جائیں گی۔ شہر کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی معاشی اور سیکیورٹی مسائل میں گھرا ہے، ہم نے حکومت سے تمام مسائل اور بجٹ پر تجاویز شیئر کی ہیں، بجٹ میں 15 ارب کراچی، 5 ارب حیدرآباد کے لیے رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کے فور کیلئے 25 ارب رکھے گئے ہیں جس پر ہم نے اعتراض کیا۔ اب وزیراعظم نے کے فور کیلئے 30 ارب کردیئے، بعد میں 40 ارب کردیئے جائیں گے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی وافر مقدار میں موجود ہے، اس گرمی میں کراچی میں 18 گھنٹے لائٹ نہیں ہے، کراچی میں گرمی سے 442 لوگ مرگئے۔ انہوں نے کہا کہ کپیسٹی چارجز کے نام پر ڈالرز میں پیمنٹ ہوتی ہے، حکومت ڈسکوز کی قرض دار ہے، حکومت آئی پی پیز کے نظام کو درست کرے۔
خبر کا کوڈ : 1144009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش