0
Saturday 29 Jun 2024 11:09

پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری جنرل شپ کیلئے 4 نام سامنے آ گئے

پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری جنرل شپ کیلئے 4 نام سامنے آ گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے استعفے کے بعد پنجاب سے تین اور خیبر پختونخوا سے ایک امیدوار کا نام سامنے آ گیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پنجاب سے حماد اظہر، میاں اسلم اقبال اور شیخ وقاص اکرم کا نام سامنے آیا ہے جبکہ کے پی سے اسد قیصر کا نام سیکرٹری جنرل کیلئے زیر غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کا تعلق لاہور سے جبکہ شیخ وقاص اکرم کا تعلق پنجاب کے ضلع جھنگ سے ہے۔

اسد قیصر کا تعلق صوبہ خیبر پختونخواہ سے ہے، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل کیلئے امیدوار پنجاب سے لیا جائے گا۔ مذکورہ چاروں نام بانی چیئرمین عمران خان کے سامنے پیش کئے جائیں گے اور حتمی منظوری عمران خان دیں گے۔ جس کے بعد باضابطہ طور پر اعلان کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ عمر ایوب نے سیکرٹری جنرل شپ سے استعفیٰ دیدیا تھا، انہوں نے استعفے کی وجہ ذاتی مصروفیات قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 1144517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش