0
Wednesday 26 Jun 2024 20:20

ڈیرہ بگٹی، طوفانی بارشوں سے 2 افراد جانبحق، متعدد زخمی ہو گئے

ڈیرہ بگٹی، طوفانی بارشوں سے 2 افراد جانبحق، متعدد زخمی ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں طوفانی بارش کے باعث 2 افراد کے جاں بحق اور 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ کئی مکانا ت کی چھتیں اور چاردیواری بھی منہدم ہو گئیں۔ آج ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی۔ جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق 20 افراد زخمی جبکہ متعدد مکانات کی چھتیں، چار دیواریاں بھی منہدم ہوئیں ہیں۔ بجلی کے کھمبوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ جس سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ طوفانی بارش کے دوران مقامی جامع مسجد کا مینار بھی گر گیا، محکمہ پی ڈی ایم اے اور ریسکیو ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیی ہے۔ دوسری جانب حکومت بلوچستان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1144007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش