0
Wednesday 26 Jun 2024 21:07

بی جے پی حکومت اروند کیجریوال کو پھنسانے کیلئے سی بی آئی کا استعمال کر رہی ہے، اکھلیش یادو

بی جے پی حکومت اروند کیجریوال کو پھنسانے کیلئے سی بی آئی کا استعمال کر رہی ہے، اکھلیش یادو
اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے دہلی حکومت کے ساتھ سب سے زیادہ امتیازی سلوک کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت کے کام کاج میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے عام آدمی پارٹی کی حکومت کو ایکسائز کیس میں پھنسانے کے لئے CBI کا استعمال کر رہا ہے۔ اکھلیش یادو نے یہاں لوک نائک جئے پرکاش (ایل این جے پی) اسپتال میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اور دہلی حکومت کی وزیر آتشی کی خیریت دریافت کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مرکز میں اقتدار میں آئی ہے، تب سے وزرائے اعلیٰ کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ مجھے دہلی کی وزیر آتشی کی صحت کے بارے میں معلوم ہوا تھا۔ وہ نہ صرف بہادر ہیں بلکہ لوگوں کے لئے لڑنا بھی جانتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دہلی کے مدعے کے حل کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہی ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے صدر نے الزام لگایا کہ جب سے بی جے پی مرکز میں اقتدار میں آئی ہے، چیف منسٹرس کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے دہلی حکومت کے ساتھ سب سے زیادہ امتیازی سلوک کیا ہے۔ اروند کیجریوال نے دارالحکومت میں حکومت بنا کر صحت، تعلیم اور دیگر سہولیات کو بہتر بنانے کا کام کیا، لیکن مودی حکومت اس میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔

اکھلیش یادو نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) ایسے لوگوں کو پھنسا رہی ہے جو بی جے پی کے لئے مختلف معاملات میں خطرہ ہیں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ مرکز کو معلوم ہونا چاہیئے کہ اروند کیجریوال جیل سے باہر آئیں گے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ وہ باہر نہیں آ سکیں، حکومت کام نہ کر سکے اور وہ لوگوں کے درمیان نہیں جا پائیں، انہیں سی بی آئی کے ذریعہ پھنسایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سی بی آئی نے کسی کو پھنسایا ہو، وہ ان لوگوں کو پھنساتے ہیں جو بی جے پی کیلئے خطرہ لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کے خلاف ووٹنگ صرف سی بی آئی اور دیگر ایجنسیوں کے غلط استعمال کی وجہ سے ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 1144006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش