0
Wednesday 26 Jun 2024 20:15

کیسکو نے کوئٹہ کے عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

کیسکو نے کوئٹہ کے عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے نائب صدر علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی اور طویل و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث کوئٹہ کے عوام مشکلات سے دوچار ہیں۔ زندگی کی بنیادی ضرورت ہونے کے باوجود بجلی گھنٹوں غائب رہتی ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے روزمرہ کی زندگی شدید متاثر ہوئی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی پریشانی میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں عوام بروقت بل ادا کرنے کے باوجود بجلی سے محروم ہیں۔ انتظامیہ کی ظالمانہ پالیسی کے باعث عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں شدید اضافہ اور اس پر ستم بالائے ستم غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ عوام دشمنی کی دلیل ہے۔ کیسکو نے کوئٹہ کے عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے۔ حکومت اور عدلیہ متعلقہ کمپنیوں کی ظالمانہ پالیسی کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کیسکو کو اصولوں کا پابند بنائیں۔ علامہ علی حسنین نے کہا کہ ایک طرف عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں تو دوسری طرف بچی کچی کسر متعلقہ کمپنیاں پوری کر رہی ہیں۔ کوئٹہ کے شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1144005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش