0
Wednesday 26 Jun 2024 20:11

کراچی کو صوبائی حکومت کے بعد وفاق نے بھی نظر انداز کردیا، منعم ظفر

کراچی کو صوبائی حکومت کے بعد وفاق نے بھی نظر انداز کردیا، منعم ظفر
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ کراچی کو صوبائی حکومت کے بعد وفاق نے بھی نظر انداز کردیا، صوبائی حکومت شہر سے لینا جانتی ہے، دینا نہیں جانتی۔ جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کراچی والوں کو بیدار کر رہی ہے۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ لوگ ہیٹ ویو کی نذر ہو رہے ہیں، نلکوں میں پانی نہیں آتا، ٹینکروں کے ذریعے پانی بیچتے ہیں، کراچی پیاسا ہے، کے فور منصوبہ سالوں سے زیر التواء ہے، کراچی کیلئے بجٹ میں بھی کچھ نہیں رکھا گیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے کراچی کے عوام کے حقوق غصب کئے، بجلی کے بل پورے لیے جاتے ہیں لیکن لوڈشیڈنگ جاری ہے، پانی فراہمی کا جو پروجیکٹ 2019ء میں مکمل ہونا تھا اس پر آج کام شروع ہوا۔
خبر کا کوڈ : 1144003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش