0
Saturday 22 Jun 2024 08:55

ممتاز حسین راٹھور کی سیاسی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، فیصل ممتاز راٹھور

ممتاز حسین راٹھور کی سیاسی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، فیصل ممتاز راٹھور
اسلام ٹائمز۔ آزاد ریاست جموں و کشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم راجہ ممتاز حسین راٹھور کی سیاسی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، دہائیوں پر مشتمل ان کی سیاسی جدوجہد اور عوامی محرومیوں کے ازالے کا مشن ہی تھا جس نے ان کی محبت آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ رکھی ہوئی ہے، حویلی کہوٹہ جیسے ریموٹ علاقے کی تعمیر و ترقی ان کی اولین ترجیح رہی، یہی وجہ ہے کہ حویلی سمیت پورے آزاد کشمیر کی عوام آج بھی انہیں یاد رکھتی ہے، ممتاز حسین راٹھور کی طرح عوام کی خدمت کرنا میرے لیے بہت مشکل رہا مگر ہر ممکن کوشش کی کہ ان کے نقش قدم پر چل سکوں۔ ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں صحت، تعلیم، روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنا رہے ہیں تاکہ دور دراز علاقوں میں مقیم لوگوں کو بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیراعظم راجہ ممتاز حسین راٹھور کی 25 ویں برسی و دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہویفیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ میرے مرحوم والد راجہ ممتاز حسین راٹھور ایک دلیر، حق گو اور بے لوث انسان تھے، اپنی ساری سیاسی زندگی میں حق اور سچ کی بات کی یہی وجہ ہے کہ ان کا کردار آج بھی لوگوں میں زندہ ہے، ممتاز حسین راٹھور نے حویلی سمیت پوری ریاست کے تمام قبائل اور برادریوں کو ایک گلدستے میں پرو کر ایک مثال قائم کی جسے ہم آگے لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے حویلی سیاحت کے لحاظ سے ایک بہترین علاقہ ہے جس کی پروموشن کے لیے تمام تر وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں کامیاب نیلفری فیسٹول کے بعد مانجھی  شہید فیسٹول ہونے جا رہے جس میں تمام افراد بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ہم سیاحت کو فروغ دیکر حویلی کی پسماندگی اور یہاں پر بسنے والے نوجوانوں کے روزگار کے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر ممکن کوشش کروں گا کہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آپ کی خدمت کر سکوں بزرگ میری رہنمائی کریں، نوجوان دوست میرا دست و بازو بنیں، ہم نے ملکر حویلی کی پسماندگی کو دور کرنا ہے اور ممتاز حسین راٹھور مرحوم کے مشن کو مکمل کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1143083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش