0
Wednesday 3 Jul 2024 11:06

یوم عاشور، لاہور پولیس نے فضائی نگرانی کیلئے 2 ہیلی کاپٹر مانگ لئے

یوم عاشور، لاہور پولیس نے فضائی نگرانی کیلئے 2 ہیلی کاپٹر مانگ لئے
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں محرم الحرام اور یوم عاشورہ کی سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس نے حکومت سے فضائی نگرانی کیلئے 2 ہیلی کاپٹرز مانگ لیے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق رینجرز اور پاک فوج کی کمپنی بھی بیک اپ سکیورٹی کیلئے مانگ لی گئی ہے۔ یوم عاشورہ پر سینٹرل پولیس آفس سے 50 ریزرو فراہم کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایلیٹ فورس کی 15 گاڑیاں پٹرولنگ، حساس مقامات پر تعیناتی کیلئے فراہم کی جائیں۔ پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ وسائل کے مطابق سکیورٹی انتظامات اور فراہمی یقینی بنائی جائے گی، یوم عاشورہ پر لاہور کے حساس مقامات پر ایلیٹ فورس اور رینجرز کی تعیناتی ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 1145411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش