0
Friday 5 Jul 2024 13:16

یوم عاشور، پنجاب حکومت نے پاک فوج اور رینجرز کی خدمات مانگ لیں

یوم عاشور، پنجاب حکومت نے پاک فوج اور رینجرز کی خدمات مانگ لیں
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کے قیام کیلئے پنجاب حکومت نے پاک فوج اور رینجرز کی خدمات مانگ لی ہیں۔ صوبہ بھر کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی 160 کمپنیوں کی خدمات مانگی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کو پاک فوج اور رینجرز کی کمپنیوں کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں رینجرز کی 81 اور پاک فوج کی 79 کمپنیاں خدمات انجام دیں گی۔ پاک رینجرز اور آرمی کے دستے یکم سے 10 محرم تک خدمات انجام دیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ رینجرز اور آرمی کے دستوں کو ضرورت کے مطابق مختلف اضلاع میں تعینات کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے سراغ رساں کتوں کی بھی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ مجالس، جلوسوں سے قبل سراغ رساں کتوں، میٹل ڈیٹیکٹرز سے سکیورٹی کلیئرنس دی جائیگی، واپڈا، سوئی گیس کے محکموں کو جلوس کے راستوں سے تاروں اور گیس لیکج مسائل فوری حل کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1145876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش