0
Friday 5 Jul 2024 13:32

ایران کا اگلا صدر کون مسعود پزیشکیان یا سعید جلیلی؟ لاہور میں بھی ووٹنگ جاری

ایران کا اگلا صدر کون مسعود پزیشکیان یا سعید جلیلی؟ لاہور میں بھی ووٹنگ جاری
اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدارتی انتخابات کا آج دوسرا مرحلہ ہے۔ اس حوالے سے ایرانی قونصلیٹ لاہور میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا جو شام 7 بجے تک جاری رہے گا۔ ایرانی قونصلیٹ میں لاہور کے 120 ایرانی شہری ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔ ایرانی شہری اور سفارتکاروں کی جانب سے ووٹ کاسٹ کا عمل جاری ہے۔ قونصل جنرل لاہور مہران مواحد فر، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران انور مسعودی، پریس اتاشی علی اصغر مغیری سمیت دیگر ایرانی حکام پولنگ سٹیشن پر موجود ہیں۔ دوسرے مرحلے میں مسعود پزشکیان اور سعید جلیلی  کے درمیان مقابلہ ہے۔ ایران کے حالیہ صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کوئی امیدوار مطلوبہ ووٹ حاصل نہیں کر سکا تھا۔ جس کیلئے دوسرے مرحلے میں ٹاپ ٹو میں مقابلہ  کروایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش