0
Friday 5 Jul 2024 17:19

بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ، تاجر برادری کے مختلف وفود سے ملاقاتیں

بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ، تاجر برادری کے مختلف وفود سے ملاقاتیں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں اپنے دورے کے دوسرے روز بلوچستان کی تاجر برادری اور دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبے میں کاروبار کے فروغ اور بہتر مواقع کی گنجائش پر گفتگو ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر بلال مندوخیل کی سربراہی میں بلوچستان کی کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور پی پی پی بلوچستان کے صدر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو بلوچستان کی تاجر برادری نے صوبے میں کاروباری افراد کو پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا۔ بلوچستان میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی، جبکہ معدنیات کی برآمدات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کی ہدایت دی۔ بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری سے کوئٹہ چیمبر آف اسمال انڈسٹریز کے صدر ولی محمد اور پاک ایران چیمبر آف کامرس کے نائب صدر اسد خان نورزئی پر مشتمل ایک وفد، ژوب چیمبر آف کامرس کے صدر امیر احمد اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے نائب صدر احد آغا پر مشتمل دوسری وفد، جبکہ کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹریز کے سابق صدر ڈاکٹر ارشاد علی شاہ، نائب صدر نوید یوسف راجپوت، سیکرٹری منظور احمد، ایگزیکٹو اراکین عطاء اللہ مینگل اور دوست محمد آغا پر مشتمل تاجر برادری کی ایک اور وفد نے ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ : 1145909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش