0
Friday 5 Jul 2024 16:29

 قائداعظم نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا، پاکستان کا بچہ بچہ قائد کے فرمان کا پہرے دار ہے، مخدوم جاوید ہاشمی 

 قائداعظم نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا، پاکستان کا بچہ بچہ قائد کے فرمان کا پہرے دار ہے، مخدوم جاوید ہاشمی 
اسلام ٹائمز۔ مسلم طلباء محاذ ملتان کے زیراہتمام ملتان آرٹس کونسل میں سیو فلسطین یوتھ کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلی قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت تاریخ کا بدترین ظلم ہے، غزہ فلسطین میں اسرائیلی ظلم وتشدد، بمباری اور 40 ہزار سے زائد نہتے فلسطینی بچوں اور خواتین کے قتل عام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، او آئی سی بالخصوص حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا، پاکستان کا بچہ بچہ قائد کے اس فرمان کا پہرے دار ہے۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ جو طاقتیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے متحرک ہیں وہ اس عمل سے باز رہیں، پاکستانی قوم کسی صورت اس کو قبول نہیں کرے گی۔

 چیئرمین مسلم پارٹی رانا ذیشان، مسلم طلبہ محاذ کے بانی سردار مظہر، ناظم عمومی عبدالرو ف چوہدری، ترجمان بلال ربانی، سعد نزیر، سردار محسن عباسی، حمیرہ طیبہ نے کہا کہ امت مسلمہ سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں، ان کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ ہر طرح کا تعاون یقینی بنائیں، کانفرنس میں قرارداد منظور کی گئی کہ وطن عزیر پاکستان کے عوام اسرائیل اور اس کے حواریوں کا معاشی بائیکاٹ کریں، ان کی تمام پروڈکٹس کا خود بھی بائیکاٹ کریں اور اپنے آس پاس میں اس کی بھرپور مہم چلائیں۔

 مقررین کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین، قبلہ اول، اور سرزمین قدس سے اپنے ایمانی، روحانی اور جذباتی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے امت مسلمہ سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں، ان کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ ہر طرح کا تعاون یقینی بنائیں۔  کانفرنس میں فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطین کے حق میں چین بنا کر نعرے بازی کی گئی اور ہر طرح سے فلسطینیوں سے تعاون کا عزم کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1145903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش