0
Wednesday 3 Jul 2024 08:54

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس طلب

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس طلب
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چھ جولائی کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس می ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔ جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی چاند کے نظر آنے یا نہ نظر آنے کا اعلان کریں گے۔ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اور نواسہ رسولؑ کی شہادت کے باعث اس مہینے کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ محرم الحرام کے آغاز کیساتھ ہی دنیا بھر میں مجالس عزاء اور جلوس ہائے عزا کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ عزاداری کی تقریبات شروع ہو جاتی ہیں۔ علماء و ذاکرین نواسہ رسولؑ کی کربلا میں دین اسلام کی بقاء کیلئے دی جانیوالی قربانی کا تذکرہ کرتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 1145391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش