0
Saturday 29 Jun 2024 18:32

محرم الحرام پر سیکورٹی اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے لئے کراچی انتظامیہ کے اقدامات

محرم الحرام پر سیکورٹی اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے لئے کراچی انتظامیہ کے اقدامات
اسلام ٹائمز۔ کراچی انتظامیہ نے کراچی میں محرم الحرام کے موقع پر صفاء شہری سہولتوں کی فراہمی اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے  ترجیحی اقدامات کررہی ہے۔ اس سلسلہ میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ہر ضلع کے لیے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں نگران کمیٹی بنا دی ہے۔ کمشنر نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے انتظامات مربوط کوششوں سے کئے جا رہے ہیں، کمیٹی میں پولیس رینجر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ٹاؤن، ایڈمنسٹریشن بلدیہ عظمی واٹر کارپوریشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کے متعلقہ افسران شامل کئے گئے ہیں۔ کمیٹی میں مرکزی جلوس سمیت تمام اضلاع کے جلوس اور مجالس کے منتظمین کو شامل کیا گیا ہے۔ کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ سیکورٹی اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات منتظمین کے ساتھ رابطہ اور تعاون سے کریں اور جہاں انہیں اعلی سطح پر مدد کی ضرورت ہو انہیں آگاہ کریں تاکہ بہتر اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں علما کرام منتظمین کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر مشاورت سے اور متعلقہ اداروں کی مدد و تعاون سے کام کررہے ہیں۔ اس سلسلہ میں انہوں نے جمعہ اور ہفتہ کو اپنے دفاتر میں اجلاس کیے اور منتظمین اور افسران کے ہمراہ جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کے دورے کئے جہاں مجالس منعقد ہوں گی۔ ڈپٹی کمشنرز نے اس سلسلہ میں ہفتہ کو کمشنر کراچی کو اپنے دوروں کی رپورٹ بھی بھیج دی ہیں جن میں انہوں نے اپنے دوروں اور انتظامات کی تفصیلات سے کمشنر کو آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے صفاء اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سیوریج مسائل کے حل کے اقدامات اور سیکورٹی کے تقاضوں کو پورا کرنے کے انتظامات کی تفصیلات بتائی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شرقی شہزاد عباسی نے نشتر پارک کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف ساریو نے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر غربی احمد علی صدیقی نے  منتظمین اور افسران کے ہمراہ اپنے ضلع میں ایرانیان امام بارگاہ مدینہ کالونی مومن آباد امام بارگاہ سیکٹر 16 اور دیگر مقامات روٹ اور علاقوں کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام نے مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار اور امامیہ امام بارگاہ جعفر طیار ملیر اور روٹس کا دورہ کیا۔ منتظمین سے مشاورت کی اور بہتری کے فیصلے کئے۔ ڈپٹی کمشنر غربی احمد علی صدیقی نے منتظمین اور افسران کے ہمراہ اپنے ضلع میں ایرانیان امام بارگاہ مدینہ کالونی مومن آباد کربلا حضرت امام حسین گلشن بہار اور دیگر مقامات اور علاقوں کا دورہ کیا اور متعلقہ افسران کو انتظامات کے سلسلہ میں منتظمین کو ہر ممکنہ تعاون کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام نے مر کزی امام بارگاہ جعفر طیار اور امامیہ امام بارگاہ جعفر طیار ملیر اور روٹس کا دورہ کیا منتظمین سے مشاورت کی  اور بہتری کے فیصلے کئے۔ڈپٹی کمشنر کیمازی جنید خان نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کے افسران اور پرمٹ ہولڈرز و منتظمین کے ہمراہ دورہ کیا اور تمام ضروری سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا، سیوریج مسائل پانی کی کمی صفاء امام بارگاہ کے نزدیک برساتی نالہ کی صفائی امام بارگاہوں کی گلیوں میں فٹ پاتھ کی مرمت سڑکوں پر پیچ ورک کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 1144622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش