0
Wednesday 26 Jun 2024 22:39

اب سے افغانستان میں بھی موبائل فون رجسٹر ہونگے

اب سے افغانستان میں بھی موبائل فون رجسٹر ہونگے
اسلام ٹائمز۔ طالبانی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانع نے اعلان کیا ہے کہ اب سے افغانستان میں بھی موبائل فونز رجسٹر ہوں گے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں عبدالمتین قانع نے لکھا کہ افغانستان میں زیادہ تحفظ و حفاظتی اقدامات کی خاطر، اب موبائل فونز کو رجسٹر کرنے کے لئے ایک الیکٹرانک نظام بنا دیا گیا ہے۔

طالبانی وزارت داخلہ کے ترجمان نے لکھا کہ اس سسٹم کے ذریعے موبائل فونز کی رجسٹریشن اور فارموں کی تقسیم کا کام گزشتہ ایک سال سے جاری ہے۔

عبدالمتین قانع نے اس نظام کو شروع کرنے کا مقصد افغان شہریوں کے موبائل فونز کی حفاظت و سکیورٹی بتایا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ اس سسٹم کے ذریعے اب تک 704 چوری شدہ موبائل فونز دریافت کئے جا چکے ہیں!
خبر کا کوڈ : 1144037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش