QR CodeQR Code

اب سے افغانستان میں بھی موبائل فون رجسٹر ہونگے

26 Jun 2024 22:39

طالبانی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہیکہ اسنے افغانستان میں موبائل فونز کی رجسٹریشن کا الیکٹرانک نظام شروع کر دیا ہے


اسلام ٹائمز۔ طالبانی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانع نے اعلان کیا ہے کہ اب سے افغانستان میں بھی موبائل فونز رجسٹر ہوں گے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں عبدالمتین قانع نے لکھا کہ افغانستان میں زیادہ تحفظ و حفاظتی اقدامات کی خاطر، اب موبائل فونز کو رجسٹر کرنے کے لئے ایک الیکٹرانک نظام بنا دیا گیا ہے۔

طالبانی وزارت داخلہ کے ترجمان نے لکھا کہ اس سسٹم کے ذریعے موبائل فونز کی رجسٹریشن اور فارموں کی تقسیم کا کام گزشتہ ایک سال سے جاری ہے۔

عبدالمتین قانع نے اس نظام کو شروع کرنے کا مقصد افغان شہریوں کے موبائل فونز کی حفاظت و سکیورٹی بتایا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ اس سسٹم کے ذریعے اب تک 704 چوری شدہ موبائل فونز دریافت کئے جا چکے ہیں!


خبر کا کوڈ: 1144037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1144037/اب-سے-افغانستان-میں-بھی-موبائل-فون-رجسٹر-ہونگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org