0
Tuesday 2 Jul 2024 23:15

اگر جنگ غزہ نہ رکی تو سب خطرے میں ہونگے، رجب طیب اردگان

اگر جنگ غزہ نہ رکی تو سب خطرے میں ہونگے، رجب طیب اردگان
اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر "رجب طیب اردگان" کا کہنا ہے کہ جو کچھ مشرق وسطیٰ میں ہو رہا ہے ہمیں اس پر بہت زیادہ تشویش ہے۔ رجب طیب اردگان نے کہا کہ اگر غزہ پر جنگ اور صیہونی حملے نہ رکے تو سب ممالک خطرے میں ہوں گے۔ ترکیہ کے صدر نے صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کے بارے میں کہا کہ وہ ذمے دار نہیں بلکہ پاگلوں کی طرح برتاو کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ سرزمین کے صیہونی مکینوں نے وسیع پیمانے پر نتین یاہو کے خلاف مظاہرے شروع کر رکھے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ غزہ پر مسلط جنگ بند کی جائے اور ہمارے قیدی واپس لائے جائیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ نتین یاہو کی سربراہی میں صیہونی رژیم نے غزہ میں قیامت خیز تباہی مچا رکھی ہے اور اس کے علاوہ اس علاقے میں فلسطینیوں کی نسل کشی بھی جاری کر رکھی ہے۔ تل ابیب نے اس پٹی میں زمینی و فضائی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش