0
Friday 5 Jul 2024 09:37
ووٹ دینا ہمارا شرعی اور قومی فریضہ ہے

میں نے شہید قاسم سلیمانی کی نیابت میں ووٹ دیا، جنرل امیر علی حاجی زادہ

ہم نے 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد شہداء دئیے تا کہ ملک کے چپے چپے کی حفاظت ہو سکے
میں نے شہید قاسم سلیمانی کی نیابت میں ووٹ دیا، جنرل امیر علی حاجی زادہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں صدر کے انتخاب کے لئے آج دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اس موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب کی ایرو سپیس فورس کے سربراہ جنرل "امیر علی حاجی‌ زاده" نے آج صبح ہی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ انہوں نے اپنا حق رائے دہی تہران کی مسجد ابوذر میں قائم پولنگ سٹیشن پر استعمال کیا۔ انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ووٹ دینا ہمارا شرعی اور قومی فریضہ ہے جس میں ہمیں جلدی کرنی چاہئے۔ یہ ایک واجب عمل ہے کہ جس میں ان‌شاالله ایرانی عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ باکس میں پڑنے والا ہر ووٹ خطے و دنیا میں ایران کی طاقت، شناخت اور اختیار بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ آج ہمیں ملک کی خاطر بلایا گیا ہے بلکہ ویسے ہی جیسے انقلاب کے پہلے عشرے میں جنگ کے دوران دفاع کے لئے پکارا گیا تھا۔ اگر اُس دن ہم اپنے وظیفے میں کوتاہی کرتے تو ملک کا ایک بڑا حصہ دشمنوں کے ہاتھ میں ہوتا مگر ہم نے لبیک کہتے ہوئے 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد شہداء دئیے تا کہ ملک کے چپے چپے کی حفاظت ہو سکے۔

جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ ملک کی قوت و اقتدار کو بڑھانے کے لئے ووٹ دینا ایک سادہ سا عمل ہے۔ عوام بھلائی اور قربة‌ََ الی‌ الله کی نیت سے گھروں سے نکلیں تا کہ آئندہ چار سال کے لئے اپنے صدر کا انتخاب کریں۔ اُن سے پوچھا گیا کہ ایران میں اکثر افراد شہداء کی نیابت میں اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہیں آپ کس کی نیابت میں اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں، جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں شہیدِ مقاومت جنرل قاسم سلیمانی کی نیابت میں اپنا ووٹ ڈال رہا ہوں۔ ایرو سپیس یونٹ کے سربراہ نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں سستی نہ کریں اور ایک آسان سے کام سے ملک کی مدد کریں۔ حتی اگر کسی کو شکایت ہے وہ بھی آئے بالکل ویسے ہی جیسے جنگ کے زمانے میں بہت سوں کو تحفظات تھے مگر کسی نے کوتاہی بھی نہیں کی تھی۔ واضح رہے کہ ایران کے مقامی وقت صبح 8 بجے سے ملک بھر میں صدر کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ پولنگ کا یہ عمل شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ البتہ ٹرن آوٹ زیادہ ہونے کی صورت میں وقت بڑھایا جا سکتا ہے۔  
خبر کا کوڈ : 1145848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش