0
Friday 5 Jul 2024 10:40

راہل گاندھی نے ہاتھرس بھگدڑ کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی

راہل گاندھی نے ہاتھرس بھگدڑ کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی
اسلام تائمز۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی ہاتھرس بھگدڑ کے متاثرہ خاندانوں سے ملنے کے لئے پہلے علی گڑھ کے پلکھانا گاؤں پہنچے پھر وہاں سے ہاتھرس پہنچے۔ ہندو مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ میں 121 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ بھگدڑ منگل کی شام نارائن ساکر ہری عرف بھولے بابا کے اجماع کے دوران ہوئی تھی۔ راہل گاندھی کے ساتھ علاقہ کے کئی کانگریس لیڈر بھی موجود رہے۔ ہاتھرس میں بھگدڑ حادثے کے سوگوار خاندانوں سے ملاقات کے بعد کانگریس لیڈر اور پارلیمنٹ کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا ’’بہت سارے خاندان متاثر ہوئے ہیں اور بہت سے لوگ ہلاک چکے ہیں، میں اس پر سیاست نہیں کرنا چاہتا، مجھے لگتا ہے کہ انہیں زیادہ معاوضہ ملنا چاہیئے کیونکہ یہ بہت غریب خاندان ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کے لواحقین نے بتایا کہ اجماع میں پولیس کا انتظام کافی نہیں تھا۔

اترپردیش پولیس نے جمعرات کو مین پوری کے رام کٹیر چیریٹیبل ٹرسٹ میں خود ساختہ سادھو ’بھولے بابا‘ کی تلاش میں تلاشی مہم شروع کر دی ہے جس نے ہاتھرس میں مذہبی اجماع کا اہتمام کیا تھا۔ اس واقعہ پر ’ستسنگ‘ کے منتظمین کے نام پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے، لیکن ’بھولے بابا‘ کا نام ابھی تک ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے 4 جولائی کو مین پوری کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سنیل کمار نے کہا تھا کہ بابا آشرم کے اندر نہیں ملے تھے۔ بدھ کو اترپردیش کے وزیراعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثہ کی جگہ کا دورہ کیا اور واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1145852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش