0
Friday 5 Jul 2024 13:10

یوم عاشور کا مرکزی جلوس، پنجاب حکومت شربت کی سبیلیں لگائے گی

یوم عاشور کا مرکزی جلوس، پنجاب حکومت شربت کی سبیلیں لگائے گی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محرم الحرام کے دوران یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے راستے پر پنجاب حکومت کی جانب سے سبیلیں  لگانے اور نیازِ امام حسینؑ علیہ السلام کی تقسیم کا حکم دیدیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کے راستے میں ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی جائیں اور عزاداروں میں نیاز کی تقسیم کا بھی اہتمام کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جہاں سے ماتمی جلوس کا روٹ ہے، اس پورے راستے میں ٹھنڈے پانی کا چھڑکاو کیا جائے تاکہ عزادروں کو گرم موسم کی شدت سے بچایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں عزاداروں کا احساس ہے، اس لئے ضلعی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ مریم نواز نے کہا ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے ابھی سے انتظامات شروع کر دے۔
خبر کا کوڈ : 1145875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش