0
Friday 5 Jul 2024 00:03

ایران، شہید رئيسی کی پہل کی وجہ سے شنگھائی تنظیم کے فیصلوں میں شریک، باقری

ایران، شہید رئيسی کی پہل کی وجہ سے شنگھائی تنظیم کے فیصلوں میں شریک، باقری
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شہید رئیسی حکومت کے اقدام کی بدولت ایران شنگھائی تعاون تنظیم کے فیصلوں میں شریک ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے سوشل میڈیا پرلکھا کہ اگر کل تک ہم شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے صرف کولیگ تھے، تو اب شہید رئیسی کی حکومت کی بدولت،اس بین الاقوامی سیاسی و سیکوریٹی تنظیم کے فیصلہ کرنے والے عناصر میں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ  ایران میں صدارتی انتخابات کے موقع پر قزاقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے چوبیسویں سربراہی اجلاس میں  قائم مقام  صدر محمد مخبر کی موجودگی اس حقیقت پر زور ہے کہ اس تنظیم میں سرگرم تعاون اپنے رول کو زيادہ موثر بنانے کے لئے ایران کا انتخاب ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش