0
Friday 5 Jul 2024 00:25

لبنان صیہونیوں کے لیے جہنم بن جائے گا، ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ

لبنان صیہونیوں کے لیے جہنم بن جائے گا، ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ لبنان صیہونیوں کے لیے یقینی طور پر ایسا جہنم بن جائے گا جہاں سے واپسی ممکن نہيں ہوگی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے کابینہ اجلاس کے موقع پر نامہ نگاروں سے ایک گفتگو میں کہا کہ لبنان صیہونیوں کے لیے یقینی طور پر ایسا جہنم بن جائے گا جہاں سے واپسی ممکن نہيں ہوگی۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا جنگ کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں مزاحمت نے محاذ پر اور سفارت کاری کے شعبے میں بھی سرگرم رول ادا کیا ہے اور اس نے اپنی حفاظت کا بہتر انتظام بھی کر لیا ہے۔

باقری نے ٹرمپ کے صدر بننے کے امکان اور اس پر ایران کی آئندہ حکومت کے موقف کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام ایسا ہے کہ اس پر کسی کے آنے جانے سے کچھ اثر نہيں پڑتا البتہ ہم امریکہ سمیت بین الاقوامی منظر نامے میں ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1145802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش