0
Friday 5 Jul 2024 08:38

ایم ڈبلیو ایم نے پی ٹی آئی کو جلسہ منسوخ کرنے کی کوئی تجویز نہیں دی، ناصر شیرازی

ایم ڈبلیو ایم نے پی ٹی آئی کو جلسہ منسوخ کرنے کی کوئی تجویز نہیں دی، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا ہے کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کی منسوخی کی تجویز سے متعلق گردش کرنیوالی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے جلسہ منسوخ کرنے اور محرم الحرام کے آغاز کے باعث مصروفیات کی ایسی کوئی تجویز نہیں دی۔ اس طرح کا پروپیگنڈہ اور افواہیں پھیلانا مخالفین کا روایتی حربہ ہے، جس کا مقصد پی ٹی آئی کے جلسے کو ناکام بنانا ہے۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ محرم الحرام سے دو روز قبل منعقد ہونا ہے، جس کا مقصد ظلم کیخلاف اور مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس جلسہ میں بھرپور شرکت کرے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 1145840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش