0
Friday 5 Jul 2024 11:17

سید حسن نصر الله سے حماس کے وفد کی ملاقات

سید حسن نصر الله سے حماس کے وفد کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے سیکرٹری جنرل "سید حسن نصر الله" سے فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے وفد نے ملاقات کی۔ حماس کے وفد کی قیادت "خلیل الحیہ" کر رہے تھے۔ اس ملاقات میں فلسطینی ک زمینی و سیاسی صورت حال بالخصوص غزہ کی شرائط کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر لبنان، عراق اور یمن کے استقامتی فرنٹ کی غزہ کے حوالے سے حمایت پر تبادلہ خیال ہوا۔ مذاکرات میں تازہ ترین پیشرفت، موجودہ ماحول اور غزہ و فلسطین کے خلاف صیہونی جارحیت کو روکنے کے لیے پیش کردہ تجاویز بھی موضوع گفتگو رہیں۔ دونوں فریقین نے اپنے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے تمام سطح پر میدانی و سیاسی تعاون کے تسلسل پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 1145867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش