0
Friday 5 Jul 2024 08:59

محرم الحرام میں سوشل میڈیا ایپس بند کرنے کا حتمی فیصلہ نہ ہو سکا

محرم الحرام میں سوشل میڈیا ایپس بند کرنے کا حتمی فیصلہ نہ ہو سکا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کے معاملے پر حکومت نے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کے حوالے سے پنجاب حکومت ابھی تک کسی قسم کا فیصلہ نہیں کر سکی۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردی خطرات کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کی تجویز ابھی زیرغور ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے موقع پر غیر مناسب مواد اور مذہبی انتہا پسندی سے بچنے کے لیے 5 روز کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت دخلہ کو خط لکھا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ پنجاب میں 6 سے 11 محرم تک سوشل میڈیا فورمز بند رکھے جائیں، فیس بک، انسٹا گرام، واٹس ایپ، یو ٹیوب، ایکس، ٹک ٹاک اور دیگر بند رکھے جائیں تاکہ مذہبی انتہا پسندی سے بچا جا سکے۔ خط میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 5 روز کیلئے بند کیے جائیں، سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنے کی تجویز کیبنٹ کمیٹی نے پاس کی ہے، کابینہ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند رکھنے منظوری دی تھی، اس تجویز کا مقصد توہین آمیز، غیر مصدقہ اور فرقہ وارانہ مواد کو پھیلنے سے روکنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش