0
Tuesday 2 Jul 2024 22:57

امریکہ کا طالبان کیساتھ اقتصادی تعاون کا مطالبہ

امریکہ کا طالبان کیساتھ اقتصادی تعاون کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ تیسرے دوحہ اجلاس میں امریکہ کے خصوصی نمائندے ٹام ویسٹ نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 3 برسوں میں طالبان سکیورٹی و شفافیت فراہم کرنے اور بدعنوانی کی روک تھام میں کامیاب رہے ہیں۔

اس نشست میں اپنی تقریر کے دوران امریکی نمائندہ خصوصی نے عالمی بینک و ایشیائی ترقیاتی بینک سے مطالبہ کیا کہ وہ کابل کا دورہ کریں اور انسانی امداد کے ساتھ ساتھ تجارت و معیشت کے شعبوں میں بھی کام کریں۔

ادھر افغان وزارت خارجہ کے تیسرے شعبے کے سربراہ ذاکر جلالی کا بھی کہنا ہے کہ روس کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف نے بھی اس ملاقات میں افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کے اجراء پر زور دیا اور ان ذخائر کو افغان عوام کا مسلمہ حق قرار دیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1145322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش