QR CodeQR Code

امریکہ کا طالبان کیساتھ اقتصادی تعاون کا مطالبہ

2 Jul 2024 22:57

دوحہ اجلاس میں اپنی تقریر کیدوران امریکی نمائندہ خصوصی نے عالمی بینک اور ایشیائی بینک سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ کابل کا دورہ کریں اور انسانی امداد کیساتھ ساتھ تجارت و معیشت کے شعبوں میں بھی کام کریں


اسلام ٹائمز۔ تیسرے دوحہ اجلاس میں امریکہ کے خصوصی نمائندے ٹام ویسٹ نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 3 برسوں میں طالبان سکیورٹی و شفافیت فراہم کرنے اور بدعنوانی کی روک تھام میں کامیاب رہے ہیں۔

اس نشست میں اپنی تقریر کے دوران امریکی نمائندہ خصوصی نے عالمی بینک و ایشیائی ترقیاتی بینک سے مطالبہ کیا کہ وہ کابل کا دورہ کریں اور انسانی امداد کے ساتھ ساتھ تجارت و معیشت کے شعبوں میں بھی کام کریں۔

ادھر افغان وزارت خارجہ کے تیسرے شعبے کے سربراہ ذاکر جلالی کا بھی کہنا ہے کہ روس کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف نے بھی اس ملاقات میں افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کے اجراء پر زور دیا اور ان ذخائر کو افغان عوام کا مسلمہ حق قرار دیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 1145322

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1145322/امریکہ-کا-طالبان-کیساتھ-اقتصادی-تعاون-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org