0
Saturday 29 Jun 2024 18:29

ایران اور رہبر انقلاب مظلوم عوام و مقاومتی تحریکوں کے حمایتی ہیں، سید حسن نصر الله

ایران اور رہبر انقلاب مظلوم عوام و مقاومتی تحریکوں کے حمایتی ہیں، سید حسن نصر الله
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے سیکرٹری جنرل "سید حسن نصر الله" نے مدافعین حرم اور مقاومتی محاذ کے شہداء کی بین الاقوامی کانفرنس کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا۔ جس میں سید حسن نصر الله نے کہا کہ اس خطے میں ہم مظلوم قومیں شیطان بزرگ امریکہ، صیہونیوں اور ان کے اتحادیوں کی دشمنی کا شکار ہیں۔ آج پروردگار عالم کی نصرت سے رہبر معظم انقلاب "سید علی خامنہ ای" جیسی شجاع، دانشمند اور عظیم قیادت کے سبب اسلامی جمہوریہ ایران و اس کا نظام، مستکبرین اور غاصبوں کے سامنے امت کا دفاع اور اس کی حرمت کا تحفظ کر رہا ہے۔ آج خدا کے بعد تمام محاذوں پر مظلوم عوام اور مقاومتی تحریکیں اس مضبوط نظام (انقلاب اسلامی) پر بھروسہ کئے ہوئے ہیں جو اپنے بھائیوں و دوستوں کو تنہاء نہیں چھوڑتے۔ نہ ان پر ڈیلیں کرتے ہیں اور نہ ہی اِن سے خیانت۔ یہ نظام کبھی بھی ہماری مدد سے پیچھے نہیں ہٹا۔ بلکہ اس نظام کے بڑے بڑے کمانڈروں نے اپنی جانیں ہمارے دفاع میں نثار کر دیں۔ اس سلسلے میں شہید قاسم سلیمانی، شہید زاہدی، شہید ہمدانی اور دیگر بڑے بڑے نام موجود ہیں۔ 

سیدِ مقاومت نے کہا کہ ہمیں مقاومتی محاذ کے ممالک اور میدانوں بالخصوص ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ملنے والی فتوحات کو سمجھنا چاہئے۔ یہ کامیابیاں جو وقت کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کے لاکھوں شہداء کی قربانی کے بعد حاصل کی گئیں۔ اس کے علاوہ استقامتی فرنٹ نے تمام محاذوں پر آج جو کامیابیاں حاصل کیں وہ غزہ کی پٹی و فلسطین میں جبری نقل مکانی، بھوک، محاصرے، اجتماعی قتل اور ہزاروں شہداء و زخمیوں کی بدولت اپنے نام کی ہیں۔ ایسے میں لبنان، عراق اور یمن کے استقامتی بلاک کی جانب سے اِن مظلوموں کی مدد کو پہنچنا ناقابل فراموش ہے۔ ہمیں ان تمام کامیابیوں نے اس عظیم فتح کی راہ پر گامزن کیا ہے جو صیہونی قبضے سے فلسطین اور امریکی پنجوں سے سارے خطے کی آزادی پر موقوف ہے۔ اس حتمی فتح کے لئے انتھک جدوجہد اور مزید وقت کی ضرورت ہے۔ ہمیں چاہئے کہ خدا نے مومنین کو نصرت کا جو وعدہ دیا ہے اس پر بھروسہ اور اپنی عوام کی صلاحیتوں پر اعتماد رکھیں۔ ہم ہر روز اپنے شہداء کی کامیابیوں اور قربانیوں کو دیکھتے ہیں۔ ظالموں، قابضوں اور طاغوت کی تلواروں پر خون کی فتح کو دیکھتے ہیں۔ ان شہداء نے کامیابی و شہادت ایک ساتھ حاصل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1144628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش